اھل سنت والجماعت کا رسول ﷺ کے اصحاب کے بارے میں اعتقاد ۔

شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں:

ومن اصول اھل السنۃ والجماعۃ سلامۃ قلوبھم و ألسنتھم لاصحاب رسول الله صلی الله علیہ وسلم۔

اہل سنت والجماعت کے عقیدہ کی بنیادی باتوں میں سے ایک بات یہ بھی ہےکہ ان کے دل اور زبانیں رسول الله ﷺ کے صحابہ کرام رضوان اللہ اجمعین کے بارے میں سلامت ہیں۔

 

شرح۔۔۔ مؤلف کے اس قول کا مطلب یہ ہے کہ اہل سنت کا ایک عقدی اصول یہ بھی ہے کہ رسول الله ﷺ کے صحابہ کرام کے بارے میں ان کے دل بغض و عداوت اور نفرت سے پاک ہیں، اور انکی زبانیں ایسی باتوں سے محفوظ ہیں جو انکے شایانِ شان نہ ہو۔

عقیدہ واسطیہ لشیخ الاسلام ابن تیمیہ

شارح ابن عثیمین ص۴۷۵

جمع و ترتیب: ابو محمد عنایت الله