تلاوت قرآن مجید کی فضیلت ۔
سیدنا أُمَامَة بَاهِلِي رضي الله عنه کہتے ہیں میں نے رسول الله ﷺ کو کہتے ہوئے سنا آپ فرما رہے تھے۔
اقْرَءُوا الْقُرْآنَ فَإِنَّهُ يَأْتِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ شَفِيعًا لأَصْحَابِهِ..
رواه مسلم (804)
قرآن پڑھا کرو کیونکہ وہ قیامت کے دن اپنے پڑھنے والوں کے لیے سفارشی بن کر آئے گا ۔
فضیلۃ الشیخ عبدالله بن جار الله بن ابراہیم الجار الله فرماتے ہیں،
جو شخص قرآن پاک پڑھے گا اور اس پر عمل کرے گا، قیامت کے دن قرآن مجید اس کی سفارش کرے گا۔
فضائلِ قرآن”۔ص:40
جمع و ترتیب : ابو محمد عنایت الله