تمام انسانوں اور جنوں کی تخلیق کا مقصد ۔
وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ (الذاریات)
اور میں نے جنوں اور انسانوں کو صرف اس لیے پیدا کیا ہے کہ وہ صرف میری ہی عبادت کریں۔
الشیخ صالح بن عبدالعزیز بن محمد بن ابراہیم آل الشیخ فرماتے ہیں کہ اسلاف نے الا لیعبدون کی تفسیر الا لیوحدون کی ہے… کہ میں نے جنوں اور انسانوں کو محض اس لیے پیدا کیا ہے کہ وہ میری توحید کا اقرار کریں۔ اس سے یہ معلوم ہوا کہ تمام رسول توحید اور عبادت سمجھانے کے لیے مبعوث کیے گئے تھے۔
غایۃ المرید فی شرح کتاب التوحید صفحہ نمبر ۱۳.
جمع وترتیب: ابو محمد عنایت الله


