...

حکمرانوں کو نصیحت کرنے کے تعلق سے سلف صالحین کا منہج ۔

سماحۃ الشیخ عبدالعزیز بن باز رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حکمرانوں کے عیوب ، اور ان کی برائیاں منبروں پر بیان کر کے حکمرانوں کو بے عزت کرنا سلف صالحین کا منہج نہیں ہے۔ کیونکہ اس کے نتیجہ میں انسان ایسی چیزوں میں جا پڑے گا، جو اس کے لیے نقصان دہ ہوں گی، بلکہ سلف کے ہاں اس کا معمول بہ طریقہ یہ تھا کہ حکمران کو رازدارانہ نصیحت کیا کرتے تھے،( ان کو خلوت میں نصیحت کرتے تھے) یا اسے خط لکھتے تھے، یا ان سے علماء کے ذریعہ سے رابطہ کرتے تھے، جو ان سے رابطہ رکھتے ہوں تاکہ اسے خیر کی رہنمائی کی جا سکے۔

حقوق الراعی والرعیۃ،، ص:۲۷

جدید مناہج کی حقیقت،،ص:۲۷۷

جمع و ترتیب : ابو محمد عنایت الله