رسول الله ﷺ سے محبت کا طریقہ ۔
: شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ رحمہ الله فرماتے ہیں
رسول الله ﷺ سے محبت و تعظیم کے اظہار کا یہ طریقہ نہیں ہے کہ میلاد کی محفلیں رچائی جائیں، بلکہ صحیح طریقہ یہ ہے کہ ظاہر اور باطن میں آپ کی پیروی کی جائے ، اطاعت کی جائے ، آپ کے احکام کی پیروی کی جائے، آپ کی سنت زندہ کی جائے ، آپ کی لائی ہوئی ہدایت پھیلائی جائے، اور اس راہ میں دل، ہاتھ اور زبان سے جہاد کیا جائے ، یہی راہ سابقین اولین کی تھی، اسی طریقے پر مہاجرین و انصار چلتے تھے اور ان کے بعد اسی پر تمام سلف صالحین رحمہ الله قائم تھے ۔
(مترجم صراط مستقیم کے تقاضے اورفکر و عقیدہ کی گمراہیاں لإبن تیمیہ ص 74)
جمع و ترتیب : ابو محمد عنایت الله