صالحین کی عزت و تکریم میں غلو کی مذمت ۔

اے اھل کتاب! اپنے دین میں حد سے نہ بڑھو اور الله تعالی کے متعلق حق کے سوا کچھ نہ کہو ،، (النساء ۱۷۱)

فضیلۃ الشیخ صالح بن عبدالعزیز بن محمد بن ابراہیم آل الشیخ فرماتے ہیں.

اللہ تعالی نے بالخصوص اہل کتاب کو غلو سے منع کیا ہے، اور کلام کا سیاق اس بات پر دلالت کرتا ہے کہ دین کے معاملے میں کسی بھی قسم کا غلو منع ہے۔ اہل کتاب کے حالات کا مطالعہ کیا جائے تو پتہ چلتا ہے کہ عیسائیوں نے سیدنا عیسیٰ علیہ السلام اور ان کی والدہ اور ان کے حواریوں کے حق میں غلو کیا، اور یہودیوں نے عزیر علیہ السلام اور اپنے علمائے کرام اور درویشوں کے حق میں غلو کیا ان کے بارے میں الله تعالیٰ کی صفات اور خصوصیات کا عقیدہ رکھا، ان سے شفاعت کی امیدیں وابستہ رکھیں، اور سمجھنے لگے کہ ان کے بزرگوں کا بھی اس کائنات میں کچھ حصہ اور اشتراک ہے یہ بھی نظام کائنات کو چلاتے ہیں اور اس میں تصرفات کرتے ہیں ۔

غایۃ المرید فی شرح کتاب التوحید، ص:122

جمع و ترتیب : ابو محمد عنایت الله