عبادات کی کچھ اقسام ۔
قُلْ إِنَّ صَلَاتِي وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِين۔ (الانعام١٦٢)
آپ فرما دیجئے کہ بالیقین میری نماز اور میری ساری عبادت اور میرا جینا اور میرا مرنا یہ سب خالص اللہ ہی کا ہے جو سارے جہاں کا مالک ہے۔
الشیخ صالح بن عبدالعزیز بن محمد بن ابراہیم آل الشیخ رحمہ الله فرماتے ہیں۔
اس آیت مبارکہ سے ثابت ہوا کہ نماز اور قربانی دونوں عبادتیں ہیں، کیونکہ قربانی کو الله تعالٰی کے ساتھ خاص کیا گیا ہے اور مخلوق کے اعمال میں سے صرف عبادات ہی الله تعالی کے ساتھ خاص ہوتی ہیں
لِلّٰه رب العالمین” میں لفظ ” اللّٰه ” پر موجود لام استحقاق کا معنی دے رہا ہے یعنی قربانی اور دیگر عبادات کا حق بھی الله عزوجل ہی رکھتاہے ۔”
غایۃ المريد في شرح كتاب التوحيد ص٧٧
جمع و ترتیب:ابو محمد عنایت الله


