عبادت کا لغوی و شرعی مفہوم ۔
عبادت کے مفہوم میں عاجزی اور حددرجہ انکسار پایا جاتا ہے اور جب اس کے ساتھ محبت اور اطاعت بھی شامل ہو تو وہ شرعی عبادت بن جاتی ہے،
شرعی طور پر کسی کی محبت، رحمت و شفقت کی امید اور اسکے عذاب کے ڈر سے اس کے اوامر و نواہی پر عمل کرنا عبادت کہلاتا ہے۔
شیخ الاسلام ابن تیمیہ فرماتے ہیں :
ھی اسم جامع لكل ما يحبه الله ويرضاه من الأقوال، والأعمال الظاهرة والباطنة
عبادت ،ایک ایسا اسم جامع ہے ،جو ہر اس چیز کو شامل ہے جسے اللہ عزوجل پسند کرتا ہے اور اس کام سے راضی ہوتا ہے ،خواہ وہ اقوال ہوں یا افعال ظاہری و باطنی ۔
غایۃ المرید فی شرح کتاب التوحید صفحہ نمبر ۱۳.
جمع وترتیب: ابو محمد عنایت الله