عقیدے کا معنی و مفہوم ۔
الشیخ صالح بن فوزان الفوزان حفظہ اللہ فرماتے ہیں:
عقیدہ لفظ ” عقد ” سے ماخوذ ہے جس کے معنی ہیں کسی چیز کو باندھنا۔ عقیدہ درحقیقت دل کے عمل کا نام ہے اور وہ ہے دل کا کسی بات پر ایمان رکھنا اور اس کی تصدیق کرنا۔ عقیدہ کی شرعی تعریف یہ ہے کہ الله تعالٰی پر، اس کے فرشتوں پر، اس کے رسولوں پر، یوم آخرت، اور اچھی بری تقدیر پر ایمان رکھنا۔ انہیں ارکان ایمان بھی کہا جاتاہے۔
عقیدہ توحید اور اس کے منافی امور لشیخ صالح بن فوزان صفحہ ۲۴
جمع وترتیب: ابو محمد عنایت الله