عقیدے کی اہمیت ۔
الشیخ صالح بن فوزان الفوزان حفظہ اللہ فرماتے ہیں ۔
صحیح عقیدہ ہی وہ بنیاد ہے جس پر دین قائم ہوتاہے، اور اس کی درستگی پر ہی اعمال کی صحت کا دارومدار ہے۔ جیساکہ ارشاد باری تعالی ہے :
فَمَن كَانَ يَرْجُو لِقَاء رَبِّهِ فَلْيَعْمَلْ عَمَلاً صَالِحًا وَلا يُشْرِكْ بِعِبَادَةِ رَبِّهِ أَحَدًا
۔ (الکھف ۱۱۰)
جسے بھی اپنے رب سے ملنے کی آرزو ہو اسے چاہیے کہ وہ نیک اعمال کرے اپنے رب کی عبادت میں کسی کو بھی شریک نہ کرے۔
عقیدہ توحید اور اس کے منافی امور لشیخ صالح بن فوزان صفحہ ۲۵ ۔
جمع وترتیب: ابو محمد عنایت الله