عیادت کے موقع پر بیمار کے لیے دعا ۔
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
مَنْ عَادَ مَرِيضًا لَمْ يَحْضُرْ أَجَلُهُ فَقَالَ عِنْدَهُ سَبْعَ مِرَارٍ أَسْأَلُ اللَّهَ الْعَظِيمَ رَبَّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ أَنْ يَشْفِيَكَ إِلَّا عَافَاهُ اللَّهُ مِنْ ذَلِكَ الْمَرَضِ
جس نے کسی ایسے مریض کی عیادت کی کہ جس بیماری میں اس کی موت کا وقت مقرر نہ ہو، اس کے پاس یہ دعا سات بار پڑھی
أَسْأَلُ اللَّهَ الْعَظِيمَ رَبَّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ أَنْ يَشْفِيَكَ
میں اللہ سے سوال کرتا ہوں جو عظمت اور بڑائی والا اور عرش عظیم کا رب ہے کہ تجھے شفاء عنایت فرمائے ۔
تو اللہ تعالیٰ اسے اس مرض سے شفاء عطا فرمائے گا۔
ابوداؤد حدیث نمبر 3106
ترجمہ و ترتیب: ابو محمد عنایت الله