محبت بھی عبادت کی ایک قسم ہے ۔

وَمِنَ النَّاسِ مَنْ يَتَّخِذُ مِنْ دُونِ اللَّهِ أَندَادًا يُحِبُّونَهُمْ كَحُبِّ اللَّهِ وَالَّذِينَ آمَنُوا أَشَدُّ حُبًّا لِلَّهِ (بقرہ 165)

اور کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو غیراللہ کو الله کا شریک ٹھہراتے ہیں اور ان سے الله جیسی محبت کرتے ہیں اور ایمان والے سب سے بڑھ کر الله سے محبت کرتے ہیں۔

 

صالح بن عبدالعزیز بن محمد بن ابراھیم آل الشیخ فرماتے ہیں

محبت بھی عبادات کی اقسام میں سے ایک قسم ہے، جنہوں نے غیراللہ کے ساتھ الله تعالی جیسی محبت رکھی تو گویا کہ انہوں نے اپنے محبوبین کو الله تعالی کا شریک بنا ڈالا ، توحید اور کلمہ توحید کی گواہی کا یہی مفہوم ہے کہ جیسا تعلق اور محبت الله کے ساتھ ہو ویسا مضبوط تعلق اور شدید محبت کسی دوسرے کے ساتھ قطعا نہ ہو۔

غایۃ المرید فی شرح کتاب التوحید صفحہ نمبر 48

جمع وترتیب: ابو محمد عنایت الله