...

نبی کریم ﷺ کا اخلاق ۔

وَعنْ عائشة رضي اللَّه عَنْهَا قَالَتْ:

“كَانَ خُلُقُ نَبِيِّ اللَّه ﷺ الْقُرْآنَ”

رواهُ مُسْلِم ۔ حدیث:746

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ

یقیناً نبی ﷺ کا اخلاق قرآن تھا.

اس کی شرح میں فضیلۃ الشیخ عبدالله بن جار الله بن ابراہیم الجار الله فرماتے ہیں

یعنی نبی کریم ﷺ قرآن کے اوامر بجا لاتے اور ممنوع کاموں سے باز رہتے،

جس بات پر قرآن ابھارتا اس بات میں آپﷺ کوشاں رہتے،

اس کے آداب سے آپﷺ ادب سیکھتے اور اس کے اخلاق اپناتے۔

فضائل قرآن ص:36

جمع و ترتیب : ابو محمد عنایت الله