نذر بد سے حفاظت کی دعا ۔
رسول الله صلی الله علیہ وسلم سیدنا حسن و حسین کو ان کلمات کےذریعہ اللہ تعالیٰ کی پناہ میں دیا کرتے تھے :
أُعِيذُكُمَا بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّةِ مِنْ كُلِّ شَيْطَانٍ وَهَامَّةٍ وَمِنْ كُلِّ عَيْنٍ لَامَّةٍ
میں تم دونوں کو اللہ تعالیٰ کے کلمات ِ تامّہ (جو کامل اور مکمل ہیں) کے ذریعہ سے اللہ تعالیٰ کی پناہ میں دیتا ہوں ہر شیطان کی بُرائی سے،ہر ہلاک کردینے والے زہریلے جانوراور ہر نظربد لگانے والی آنکھ کے شر سے۔
نبی کریم ﷺ فرمایا کرتے تھے کہ تمہارے بزرگ دادا ابراہیم بھی اِن ہی کلمات کے ذریعے سیدنا اسماعیل اور اسحٰق علیہما السلام کو اللہ تعالیٰ کی پناہ میں دیتے تھے ۔
ترمذی:2060 بخاری 3371
ترجمہ و ترتیب: ابو محمد عنایت الله