نماز کے بعد استغفار کرنے کی حکمت ۔

الشیخ ابن عثیمین رحمہ اللہ فرماتے ہیں :

الحكمة من الاستغفار بعد الصلاة أن الإنسان لا يخلو من تقصير في صلاته ؛ فلهذا شرع له أن يستغفر ثلاثاً ثم يقول : اللهم أنت السلام ومنك السلام تباركت يا ذا الجلال والإكرام . ثم يأتي بالأذكار الواردة عن النبي عليه الصلاة والسلام .

نماز کے بعد استغفار کرنے کی حکمت یہ ہے کہ انسان اپنی نماز میں کسی نہ کسی کمی کا شکار ہوجاتا ہے اس لیے اس کے لیے مشروع ہے کہ تین بار استغفار کرے(استغفر اللہ پڑھے )، پھر یہ دعا کرے:

“اللهم أنت السلام ومنك السلام تباركت يا ذا الجلال والإكرام”۔

اس کے بعد نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے مروی دیگر اذکار پڑھنے چاہئیں۔

جمع و ترتیب : ابو محمد عنایت الله