...

اچھی بات کہنے یا پھر خاموش رہنے کی اہمیت و فضیلت ۔

حسن بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
((رَحِمَ اللّٰهُ عَبداً قَالَ فَغَنِمَ، أَوْ سَكَتَ فَسَلِمَ)).
”اللہ تعالیٰ اس بندے پر رحم کرے جس نے (خیر کا کلمہ) کہا تو اس نے غنیمت و فائدہ حاصل کر لیا یا پھر خاموش رہ کر (‏‏‏‏کئی آفات سے) سلامت رہا۔“

سلسلة الاحاديث الصحيحة:٣٣٩

جمع و ترتیب : ابو محمد عنایت الله