فتنۂ دجال کا ثبوت ۔

علامہ البانی رحمہ الله سے سوال کیا گیا کہ دجال کا فتنہ ثابت ہے؟
جواب… ہاں فتنۂ دجال بہت بڑا فتنہ ہے، اور اسی وجہ سے اس سے پناہ طلب کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے جیساکہ حدیث مبارکہ میں ہے
آپ نے (صحابہ کرام سے حکم) فرمایا تم دجال کے فتنے سے پناہ طلب کرو ، تو صحابہ کرام نے عرض کیا کہ ہم اللہ تعالی سے فتنۂ دجال سے پناہ طلب کرتے ہیں، اس حوالے سے اور بھی بہت احادیث وارد ہوئی ہیں ،حتی کہ نماز میں سلام سے قبل بھی فتنہ دجال سے پناہ طلب کرنے کا حکم ہوا ہے۔ جیسا کہ صحیح بخاری میں بھی ہے ، اور دجال کے متعلق اور بھی بہت سی احادیث آئی ہیں بلکہ اہل علم کے نزدیک حد تواتر کو پہنچی ہوئی ہیں ، اسی وجہ سے کتب العقائد میں اس کے آخری زمانہ میں خروج پر ایمان کے وجوب کے متعلق ابحاث موجود ہیں ، جیسا کہ عذاب قبر اور منکر نکیر کے سوالات کرنے کے ابحاث و تفصیل موجود ہے کہ ان پر ایمان لانا ضروری اور واجب ہے۔

فتاوی البانیہ ص:63

جمع و ترتیب : ابو محمد عنایت الله