کلمہ لاَ اَدْرِیْ سلف کے ہاں نصف علم کے مساوی تھا۔
امام شعبی رحمه الله فرماتے ہیں کلمہ” لا ادری” ( میں نہیں جانتا) نصف علم ہے۔
سنن دارمی، مقدمہ، باب:۱۸۶
نافع سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے عبد الله بن عمر سے کسی چیز کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے کہا” لا علم لی” مجھے علم نہیں
پھر آدمی کے چلے جانے کے بعد کہنے لگے ابن عمر نے جو کہا بہت اچھا ہے ، وہ ایسی بات کے بارے میں سوال کرتا ہے جسے وہ نہیں جانتا اور وہ کہہ دیتا ہے مجھے اس کا علم نہیں .
المعرفۃ والتاریخ ۱/۴۹۳
مقدمہ فتاوی البانیہ ص:46