کیا دجال بشر ہے؟
نبی کریمﷺ کا فرمان ہے، کہ دجال کانا اورخالص سفید رنگ والا ہے، اس کا سر اس طرح ہے گویا چھوٹا سانپ ہو، اور اس کی شکل و صورت عبدالعزی بن قطن کے مشابہ ہےذلیل اور کمینہ آدمی ہوگا ، اور تمہارا رب کانا نہیں ہے۔ یہ حدیث اس مضمون میں صریح ہے کہ دجال عام بشر سے بڑا ہے اور عبدالعزی بن قطن کے ہم شکل ہے ۔ دیگر کثیر دلائل کی طرح یہ حدیث بھی بعض لوگوں کی اس تاویل کو باطل کر دیتی ہے کہ دجال انسان نہیں ہے ، بلکہ یہ یورپ کی اقامت اور اس کی شادابی اور فتنہ کی طرف اشارہ ہے لہذا دجال ایک انسان ہے ، اور اس کا فتنہ بہت بڑا فتنہ ہے جیسا کہ اس بارے میں بہت سی احادیثِ صحیحہ وضاحت بیان کرتی ہیں، ہم اللہ سے اس فتنے سے پناہ طلب کرتے ہیں ۔
فتاوی البانیہ ص: 63

جمع و ترتیب : ابو محمد عنایت الله