...

رمضان المبارک کے روزے فرض ہیں ۔

اے ایمان والو! تم پر رمضان کے روزے فرض کر دیے گئے ہیں جیسے تم سے پہلے لوگوں پر فرض کئے گئے تھے تاکہ تم تقوی اختیار کرو۔
[بقرہ 183]

سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول الله ﷺ نے فرمایا:
”اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر رکھی گئی ہے ۔
اس بات کی گواہی دینا کہ اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں اور محمدﷺ ,
الله کے بندے اور اس کے رسول ہیں، نماز قائم کرنا، زکوٰۃ ادا کرنا، بیت الله کا حج کرنا اور رمضان کے روزے رکھنا۔
[صحيح مسلم – 113]

جمع و ترتیب : ابو محمد عنایت الله