روزے رکھنے والے کے لیے روزے کی نیت کرنا ضروری ہے۔

سیدہ حفصہ رضی اللہ عنھا سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا
((مَنْ لَمْ یُبَیِّتِ الصِّیَامَ قَبْلَ الْفَجْرِ فَلَا صِیَامَ لَہُ))
بلوغ المرام ح:۵۳۲ ، (ترمذی، نسائی، ابن خزیمہ، ابن حبان، دار قطنی)
جس شخص نے رات کو صبح صادق سے پہلے روزے کی نیت نہ کی اس کا کوئی روزہ نہیں۔

غروبِ آفتاب کے بعد سے لے کر صبح صادق کے طلوع ہونے سے پہلے تک نیت کی جا سکتی ہے۔
شرح بلوغ المرام لشیخ صفی الرحمٰن مبارکپوری ،ص:486

جمع و ترتیب : ابو محمد عنایت الله