...

 شبِ برأت منانے کا حکم۔

سماحۃ الشیخ عبدالعزیز بن باز رحمہ الله اپنی کتاب التخذیر من البدعۃ، میں شبِ برأت یعنی شعبان کی پندرھویں شب کے رد پر کثیر دلائل دینے کے بعد فرماتے ہیں کہ مذکورہ آیات و احادیث اور اہل علم کے اقوال سے طالبِ حق کے لیے یہ امر واضح ہوجاتا ہے کہ شعبان کی پندرھویں شب کو نماز یا کسی اور چیز کے لیے محفل منعقد کرنا ، اور اس کے دن کو روزہ رکھنے کے لیے خاص کرنا، اہل علم کے نزدیک قابل مذمت بدعت ہے ، اور اس کی شریعت میں کوئی اصل نہیں ہے، بلکہ اسلام میں صحابہٴ کرام کے سعادت مند دور کے بعد یہ بدعت ایجاد ہوئی ہے۔
اس اس مسئلہ اور دیگر تمام مسائل کے متعلق حق چاہنے والے کے لیے اللہ تعالی کا یہ قول (اَلْیَوْمَ اَکْمَلتُ لَکُم دِینَکُم) اور اس مضمون کی دیگر آیات اور رسول اللہ کا یہ قول (جس کسی نے ہمارے اس دین میں کوئ ایسی چیز ایجاد کی جو اس میں نہیں ہے تو وہ مردود ہے) اور اس مفہوم کی دیگر احادیث کافی ہیں۔
بدعات مروجہ،ص:37

جمع و ترتیب : ابو محمد عنایت الله