...

امتِ محمدیہ ﷺ میں شرک کے وجود کی پیش گوئی ۔
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”تم اپنے سے پہلی امتوں کی پیروی کرتے ہوئے ان کی برابری کرو گے ، جیسے تیر کا ایک پر دوسرے پر کے برابر ہوتا ہے ، یہاں تک کہ اگر وہ کسی گوہ کے بِل میں داخل ہوئے ہوں گے تو تم بھی اس میں جا گھسو گے۔“ ہم نے پوچھا: یا رسول اللہ! کیا آپ کی مراد یہود و نصاری ہیں؟
آپ نے فرمایا: اور کون؟۔
(صحیح البخاری، ح:۳۴۵۶)

الشیخ صالح بن عبدالعزیز بن محمد بن ابراہیم آل الشیخ اس حدیث کی شرح میں فرماتے ہیں ،
سابقہ امتوں نے جس جس قسم کے کفر و شرک کا ارتکاب کیا یہ امت بھی ویسا ہی کفر و شرک ضرور کرے گی۔
{غایۃ المرید فی شرح کتاب التوحید,, ص-144}

جمع و ترتیب : ابو محمد عنایت الله