. نبی کریم ﷺ کا رات کے قیام (صلواۃ التراویح )کا معمول

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں:
“مَا كَانَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ يَزِيدُ فِي رَمَضَانَ وَلَا فِي غَيْرِهِ عَلَى إِحْدَى عَشْرَةَ رَكْعَةً”
(بخاری: 1147، مسلم: 738)

نبی اکرم ﷺ رمضان اور غیر رمضان میں 11 رکعات سے زیادہ نہیں پڑھتے تھے۔

نبی کریم ﷺ کی رات کی نماز (قیام اللیل) کے بارے میں سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی روایت میں ہے کہ
رسول اللہ ﷺ نے صحابہ کو آٹھ رکعات پڑھائیں (صلواۃ التراویح) اور پھر وتر پڑھایا۔
[ابن خزیمہ-1070]

جمع و ترتیب : ابو محمد عنایت الله